Sunday, October 20, 2019

ناگا لینڈ کی حسینہ نے مودی کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایسا مشورہ دے ڈالا کہ حاضرین و میزبان قہقہے لگانے پر مجبور

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
مس کوہیما مقابلے کی دوسری رنر اپ ’ویکونو سچو‘ نے سوال و جواب راؤنڈ کے دوران جج کے ایک سوال کے جواب میں نریندر مودی کو مشورہ دیتے ہوئے حاضرین کا دِل جیت لیا، رواں ماہ 5اکتوبر کو ناگالینڈ کے دارالحکومت میں مس کوہیما 2019مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مس کوہیما 2019 کے مقابلے میں 23 سالہ کرینو مزیٹسو کو فتح کا تاج پہنایا گیا، 19 سالہ کریلی وینو سوہو پہلی رنر اپ بنیں جبکہ 18 سالہ ’وکونوسچو‘ دوسری رنر اپ رہیں۔

مس کوہیما مقابلے میں ججز کی جانب سے سوال و جواب راؤنڈ کیا گیا جس میں اُنہوں نے اُمیدواروں سے مختلف سوالات کیے، اِسی دوران ایک جج نے ویکونو سچو سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے کے لیے دعوت دی گئی تو آپ اُن سے کیا کہیں گی؟‘اس سوال کے جواب میں ویکونو سچو نے جواب دیا کہ ’ اگر مجھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کی دعوت دی گئی تو میں اُن سے کہوں گی کہ آپ گائے کے بجائے مُلک کی خواتین پر زیادہ توجہ دیں۔‘

ویکونوسچو کے اِس جواب پر حاضرین و میزبان سمیت ججز اور اُمیدواروں نے قہقہے لگا دیے۔ ویکونو سچو کے اِس جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W7f3uF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times