Sunday, October 27, 2019

بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے مظالم پر ایسا پیغام جاری کیا کہ عالمی برادری میں ہنگامہ مچ گیا، بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاوَن نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا، بھارت خطے میں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے یوم سیاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاوَن نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا، بھارت خطے میں نفاق، عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے۔ کشمیریوں سمیت اقلیتوں پرمودی کے مظالم نے بھارت کو شیشے کا گھر بنا دیا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی 2رائے نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی تھی، شہیدبھٹو، شہید بی بی اور آصف زرداری نے مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک ہرسطح پرحمایت کرتے رہیں گے،حق خودارادیت کی جدوجہد کے شہداء اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، مسئلہ کشمیرکا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WhviVJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times