Friday, October 4, 2019

کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات بڑی تبدیلی

کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی
کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

صوبائی و وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد سندھ رینجرز کو کراچی میں حاصل پولیس کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں اور اب ان اختیارات کو یکم جنوری 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oWKGu0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times