
اولڈ کلفٹن پارک کے از سر نو افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی تو نہ آئی پر تباہی ضرور آئی، ملک میں پیپلز پارٹی اصل تبدیلی لا رہی ہے، اولڈ کلفٹن پارک کے دروازے عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں، حکومت شہر میں بلا تفریق صفائی کا کام کررہی ہے، میں نے شاہ رسول کالونی کا دورہ کیا تو وہاں کچرا نہیں ملا، شاہ رسول کالونی شہر کے لئے مشعل راہ ہے۔
بیرسٹر مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورے شہر کو صاف صاف ستھرا بنائیں گے۔ واضح رہے کہ کلفٹن پارک گزشتہ دس برس سے بند تھا، افتتاحی تقریب میں چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض سمیت اعلیٰ حکام اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ علاقے کے عوام کی شکایت پر اولڈ کلفٹن کے پبلک پارک کو کھلوایا گیا۔ پبلک پارک کھلنے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور مشیر وزیراعلی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی کوششوں کو سراہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oWJCX2
0 comments: