
رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن کا جلسہ منسوخ ہوا جو غلط نہیں تھا، انہوں نے جے یو آئی (ف) کو اکرم درانی کے کہنے پر بیان دیا۔
مارچ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جوش و خروش سے شرکت کی ہے، ملک میں موجودہ حالات اس حکومت کے پیدا کردہ ہیں، ہمارا مطالبہ حکومت کو گھر بھیجنا اور وزیراعظم سے استعفیٰ لینا ہے، وزیر دفاع نے ہم سے کہا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں مان سکتے۔
یاد رہے کہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں، حکومت نے انہیں ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش و جذبے سے اپنی ذات کےلئے گفتگو کریں، اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟ ان سب کےلئے ماحول بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دے دی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pukw2s
0 comments: