Thursday, October 17, 2019

ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کانپ گئی ہوگی، اہم رہنما نے ایسی بات کہہ دی سیاسی حلقوں میں ہلچل

پیپلز پارٹی کو ہوم گراونڈ میں شکست
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر بھٹو اوربی بی شہیدکی روح کانپ گئی ہوگی ۔

نجی چینل گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ لاڑکانہ پی ایس 11کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کانپ گئی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف نے لاڑکانہ میں (جی ڈی اے) کو سپورٹ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری منظور دھاندلی کا الزام نہ لگائیں۔پیپلز پارٹی کوغور کرنا چاہئے کہ جن کودھرنے میں سپورٹ کررہے ، وہ مخالف نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کا وہ حال کردیاہے کہ اپنے گھر سے بھی جیت نہیں پارہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IZUmeE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times