
ڈالر کی قدر میں اضافے کا براہ راست اثر عوام پر ہوتاہے .تاہم کچھ عرصہ سے ڈالر کی قدر مستحکم ہے لیکن معمولی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہتاہے جیسے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کمی ہوئی. جس کے بعد ڈالر 155 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیاہے ۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 198 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں تیزی دیکھی گئی اور اب 252 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 451 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MCy70s
0 comments: