Wednesday, October 23, 2019

گوگل نے اسمارٹ فون پگزل4 میں ایسا کونسا فیچرمتعارف کروایا، کہ اب شوہرکا بیوی سے بچنا مشکل ہو گیا

گوگل اپنی سمارٹ فون سیریز کا نیا ماڈل ’پگزل 4‘ متعارف کروا چکی ہے
گوگل اپنی سمارٹ فون سیریز کا نیا ماڈل ’پگزل 4‘ متعارف کروا چکی ہے جس میں ایک ایسا فیچر ہے کہ بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی خیر نہیں۔ چہرے اور آنکھوں کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی ٹیکنالوجی تو پہلے آ چکی ہے۔

گوگل کے اس نئے ’پگزل4‘ اسمارٹ فون ماڈل میں ایسی خصوصیت ہے کہ بند آنکھوں کے ساتھ بھی ان لاک ہو جاتا ہے۔ گویا اب جب شوہر سو رہا ہو گا تو بیوی اس کی بند آنکھوں کے ذریعے بھی اس کا فون ان لاک کرکے اس کی تلاشی لے سکے گی۔

پگزل4 کی یہ خصوصیت درحقیقت اس کی خوبی نہیں بلکہ خامی ہے۔ اصل میں کمپنی نے اسے چہرے اور کھلی آنکھوں کے ذریعے ہی ان لاک ہونے کی غرض سے بنایا لیکن اس میں یہ خامی آ گئی اور یہ بند آنکھوں کے ساتھ بھی کھلنے لگا۔ کئی صارفین نے فون میں اس خرابی کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی جس کے بعد گوگل نے اس کا ٹیسٹ کیا اور اس خامی کا اعتراف کر لیا۔

گوگل کی طرف سے پگزل4 کے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ فون بند آنکھوں کے ساتھ بھی ان لاک ہو سکتا ہے چنانچہ فون کی سکیورٹی سخت رکھیں۔ واضح رہے کہ پگزل4 دو روز قبل متعارف کروایا گیا جس کی قیمت 600پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 21ہزار 500روپے)ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MCutDW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times