
معروف امریکی اداکارہ کو ڈائریکٹر بھی ان کی اصل عمر کے مطابق انہیں کردار نہیں دیتے اور کہتے ہیں کہ وہ کسی طرح بھی اپنی اصل عمر کے مطابق دکھائی نہیں دیتی۔ اب جینی سیمور نے اپنی اس دیرپاخوبصورتی کا راز بتا دیا ہے۔
جینی سیمور کا کہنا ہے کہ ”کوئی یقین کرے یا نہ کرے مگر میں نے کبھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ میک اپ کے علاوہ اگر مجھے کسی چیز کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ’گرے وِگ‘ ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میری جلد قدرتی طور پر ’آلیو‘ (Olive)ہے۔ اسی آلیو سکن کی وجہ سے میں نوجوانی میں بہت پریشان رہتی تھی مگر اب مجھے احساس ہوا کہ یہ میرے لیے کتنی فائدہ مند ہے۔“
جینی سیمور کا کہنا تھا کہ ”خوبصورتی کے حوالے سے میری روٹین بہت سادہ ہے۔ میرے پاس فیشل یا پیل(Peel)کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ تاہم میں اپنی جلد کی صفائی کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں۔ جب میں گھر میں فارغ ہوتی ہوں تو اپنے چہرے پر ماسک لگاتی ہوں۔ میں ہر روز رات کو ریٹنول (Retinol)کریم بھی استعمال کرتی ہوں، جو کہ جلد کے خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ میں Hyaluronicکریم ، ٹائم لیس سکن کیئر بھی موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرتی ہوں۔ خوراک میں میں سبز پتوں والی سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ ورزش میری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے بھی میں اپنی خوبصورتی کا راز خیال کرتی ہوں۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PndtmU
0 comments: