
پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق ستمبرمیں پانی سے37.09فیصد اور گیس سے 11.85فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے جبکہ ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: توانائی میں آگئی اہم تبدیلی، حکومت کیجانب سے ایسا قدم کہ گیس اب سستے داموں فراہم
یاد رہے کہ حکومت نے نجی ادارے یونائیٹڈ گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (یو جی ڈی سی) کو نومبر کے آخری ہفتے میں اپنا پہلا ایل این جی کارگو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جو سی این جی اسٹیشنز کو سستے داموں اپنی پراڈکٹ فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ایل این جی سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت گیس سیکٹر میں مسابقتی فضا پیدا کر دے گی اور پاکستان میں صارفین کو سستے داموں گیس کی فراہمی کیلئے راہ ہموار کر دےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے سرکاری گیس کمپنیوں کی اجارہ داری میں بھی کمی آجائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NjBJni
0 comments: