Sunday, October 20, 2019

شاہد آفریدی نے مہنگائی پرعوام کو ایسا کیا مشورہ دیا کہ ہرطرف ہلچل مچ گئی

سابق کرکٹر شاہد آفریدی
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں مہنگائی پر عوام کو صبر کا مشورہ دیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کیلئے پورے پنجاب میں 10 دن کا سفر ہے لہٰذا عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، اِس وقت کڑوروں بچے اسکول سے باہر ہیں، خاص طور پر بچیاں اسکول نہیں جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ دورے کامقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوشش کرنا ہے، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے، انہیں سکول لانا ہے اور تعلیم دلانی ہے۔

مزید پڑھئے: شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پرخاموشی توڑدی اورغصےمیں بہت کچھ کہہ دیا

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹاکر اظہر علی کو کپتان بنانے کے فیصلے کو درست جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کے فیصلے کو نامناسب قرار دے دیا اور کہا کہ ضروری نہیں کہ کوئی ساری زندگی کپتان بن کر ہی کھیلے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BsifqX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times