Sunday, October 20, 2019

ایمبولینس کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

ایمبولینس کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق
صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریب ملتان روڈ ہیڈپکا کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

ایمبولینس میں آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی شکار ایمبولینس مریض اور اس کے اہل خانہ کو بھکر سے راولپنڈی لے کرجا رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کردیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Bw3IuC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times