
پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے، رواں برس تعداد 72 تک پہنچ گئی
محکمہ صحت کے مطابق دو نئے کیسز کے بعد رواں سال کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 تجاوز کرچکی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے جس کےخاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پاکستان میں پولیو ویکسین کے حلال یا حرام ہونے کے حوالے سے پائی جانے والی افواہوں کی وجہ سے انسداد پولیو پروگرام میں مشکلات پیش آتی ہیں اور بعض والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ہچکچاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J31G9p
0 comments: