
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او نے بتا یا ہے کہ ٹرین کی تینوں بوگیوں میں مجموعی طور 207 مسافرسوار تھے اور ان میں سے زیادہ تر حیدرآباد سے ٹرین میں سوار ہوئے ، ٹرین کی بوگی نمبر تین اور چار ” امیر حسین اینڈ جماعت “ کے نام پر بک تھیں جبکہ بوگی نمبر پانچ بزنس کلا س تھی جس میں 54 افراد سوار تھے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بزنس کلاس کی بوگی میں کچھ تبلیغی جماعت کے لوگ تھے جبکہ اس میں عام مسافر بھی سوار تھے ، بوگی نمبر پانچ کے مسافروں کا ڈیٹا موجود ہے تاہم بوگی نمبرتین اور چار کا ڈیٹا موجود نہیں وہ ایک ہی شخص کے نام پر بک ہیں ۔اکانومی کی ایک بوگی میں 77 اور دوسری میں 76 افراد سوار تھے ۔
کہ کوکنگ آئل اور کپڑوں کے باعث آگ مزید بڑھ گئی اور اس نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتشزدگی کے باعث اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JBDnzM
0 comments: