Tuesday, October 1, 2019

فسادی ریاست کو دنیا کے جغرافیے سے ختم کردینا چاہیے، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے اسرائیل کو غیر قانونی ریاست قرار دے دیا

 پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے اسرئیل کع غیر قانونی ریاست قرار دے دیا
ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو غیرقانونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف کی تباہی 'قابل حصول ہدف' بن گیا ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میجرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ 'یہ ناجائز ریاست کو نقشے سے ضرور ختم کردیا جائے گا اور یہ دور نہیں، ایک خواب جو قابل حصول ہدف ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایران کے اسلامی انقلاب کی چار دہائیوں میں ہم نے صہیونی غیرقانونی ریاست کو تباہ کرنے کی صلاحت حاصل کرنے کا انتظام کرلیا ہے'۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ 'یہ صہیونی حکومت خاتمے کی جانب گامزن ہے کیونکہ ابتدا سے ہی یہ قانونی حیثیت سے کھوکھلی ہے اور اسرائیل کی اپنی کوئی سرزمین یا آبادی نہیں یہاں تک دنیا کی تاریخ میں بھی اس کا کوئی وجود نہیں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر جارحیت کرنے والے کو تباہ کردیں گے، سربراہ پاسداران انقلاب

ان کا کہنا تھا کہ 'اسرائیل کے اندرونی مسائل اور خطرات بڑھ گئے ہیں اور خطے میں اس کے فساد نے اسلامی دنیا میں دراڈ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے اسلحے سے لیس بڑے گروہ اور فوجیں اس کے خلاف کھڑی ہیں'۔

جنرل سلامی نے کہا کہ 'اسلامی انقلاب کے پہلے مرحلے میں اس کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے لیکن دوسرے مرحلے میں فسادی ریاست کو دنیا کے جغرافیے سے ختم کردینا چاہیے اور یہ اہم مسئلہ آئیڈیل نہیں کوئی خواب نہیں رہا بلکہ قابل حصول ہدف ہے'۔

خیال رہے کہ ایرانی جنرل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اس طرح کا سخت بیان پہلی مرتبہ سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی وہ اپنی طاقت سے خبردار کرچکے ہیں تاہم ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ان کے تعلقات سعودی عرب سے انتہائی کشیدہ ہیں اور جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nnN78L

0 comments:

Popular Posts Khyber Times