وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علمائے کرام کی رائے کیساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی۔
اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کہا رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے، اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کر دیا
اجلاس میں عیدین کے موقع پر تنازع کے حل کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت کمیٹی کے قیام کافیصلہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کےقمری کلینڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کیا جب کہ مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی بغل گیر ہوگئے، دوران اجلاس قمری کیلنڈر اور ماہ صفر کے چاند پر بھی اتفاق کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2o2XZZC
0 comments: