Wednesday, October 30, 2019

لیاقت پور کے قریب مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی، 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

لیاقت پور کے قریب مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی، 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریلوے زرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس سلنڈرپھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس سے 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے

متاثرہ ٹرین کو رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا، جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ آگ بجھانے کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

زخمیوں کو مقامی افرادکی مدد سے فوری طور قریبی شیخ زید ہسپتال اور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3 میں موجود سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے تیزی سے مزید 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسافر کسی اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور یہ بوگی خصوصی طور پر بک کروائی گئی تھی جس میں زیادہ تر مرد حضرات سوار تھے جن کے پاس کھانا بنانے کے لیے سلنڈر بھی موجود تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے دیگر مسافر تخریب کاری کے خطرے کے پیشِ نظر ٹرین سے کود گئے۔

اس ضمن میں وزیر ریلوے شیخ شید احمد نے بتایا کہ انہیں 11 سے 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

وزیر ریلوے کامزید کہنا تھا کہ حادثہ اکانومی کلاس میں ہوا جس میں کچھ لوگ ناشتہ بنا رہے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2q4MEt2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times