
مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے بھارتی کرتوتوں کی قلعی کھول دی، جنگ شروع نہیں ہوگی بلکہ شروع ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا ہے، مودی نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔
برطانوی شہر مانچسٹر میں منعقدہ تقریب میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایم پی اینڈریوگون کا کہنا تھا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، دنیا کی سب سے خوبصورت وادی کو خون سے لت پت کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی آزادی کے حمایتی ہیں۔
قبل ازیں صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کیا تھا، مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NezqV8
0 comments: