Tuesday, September 24, 2019

آذاد کشمیر میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق میرپور میں آج صبح ساڑھے 9 بجے 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے
گزشتہ روز آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں جب کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

 

آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق میرپور میں آج صبح ساڑھے 9 بجے 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ آزاد کشمیر کی انتظامیہ کے مطابق زلزلے میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

 ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر کے مطابق ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ جن کے گھر تباہ ہو گئے ہیں ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، معمولی زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا جب کہ شدید زخمی علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سڑکوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ، گاڑیاں ان میں الٹ گئیں


میرپور کے علاقے جاتلاں سے موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں شدید تباہی کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہاں پر متعدد سڑکوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں اور متعدد گاڑیاں ان میں الٹ گئی ہیں۔


میر پور میں تباہی کے مناظر

ڈپٹی کمشنر آزاد کشمیرراجہ قیصر کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں تاہم ان کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیو اداروں نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور نقصانات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n3AuPI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times