Thursday, September 19, 2019

مریم نواز کو کس نے سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیا؟ محمد زبیر نے پسِ پردہ حقیقت بتادی

سابق گورنر سندھ محمد زبیر
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے حراست کے دوران نیب کی جانب سے غیر متعلقہ سوالات پوچھے جارہے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے الزام لگایا کہ مریم نواز سے نیب اہلکاروں کی جانب سے ان پر عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے کچھ نہیں پوچھا جارہا بلکہ ان سے سیاسی سوالات کیے جارہے ہیں ۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ نیب اہلکار مریم نواز سے ’ آپ سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتیں، آپ سیاست میں کیوں ہیں؟‘ اس قسم کے سوالات پوچھے جارہے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بھی نیب کی جانب سے کیسز سے متعلق کم اور سیاسی نوعیت کے زیادہ سوالات کیے جارہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QjMWJ6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times