Thursday, September 19, 2019

خورشید شاہ کے چہرے پر مسکراہٹیں، اعتزاز احسن کو کس بات کا دکھ ہوا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کرنا بڑے دکھ کی بات ہے، وہ کہیں نہیں بھاگ رہے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا، ہم ان سے مل کے آئے ہیں اور خورشید شاہ کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ فزیکل فٹ نہیں، معدے کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے، بلڈ پریشر بھی ہائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر پہ عدم موجودگی پہ چھاپے مارنا گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ شاہ صاحب نے کوئی ٹکٹ نہیں کٹایا تھا نہ ہی وہ بھاگ کر کہیں جا رہے تھے وہ پارٹی کے اجلاس میں شامل تھے اچانک گرفتار کرنا شرم کی بات ہے، نیب کے پاس کوئی بہانہ نہیں تھا اور سینئر پارلیمنٹرین کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کرنا ہمارے لئے بڑے دکھ کی بات ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LHGWpv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times