Tuesday, September 24, 2019

شہباز شریف سے محبت کی شادی مہنگی پڑگئی، معاملہ خلع تک آپہنچا

فیملی عدالت میں شہری شہباز شریف سے محبت کی شادی کرنے والی خاتون نے خلع کے لئے دعویٰ دائرکردیا ہے
فیملی عدالت میں شہری شہباز شریف سے محبت کی شادی کرنے والی خاتون نے خلع کے لئے دعویٰ دائرکردیا، فیملی سول جج نے شہباز شریف سے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیاہے۔

فیملی سول جج کی عدالت میں اوکاڑہ کی ریحانہ کوثر نے اپنے شوہرشہباز شریف سے طلاق کے لئے دائردعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے شہباز شریف کے ساتھ 2014ء میں محبت کی شادی کی لیکن بعد میں اس نے شادی سے قبل اس کو سبزباغ دکھائے اور کہا وہ 10ہزارروپے ماہانہ اسے خرچا دے گا لیکن اس نے اب تک اس کو ایک پیسہ نہیں دیا بلکہ اس کو خرچا مانگنے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا،وہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔ عدالت نے دعویٰ پر شہاز شریف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں مذکورہ بالاخاتون کے دعویٰ دائر کرنے پر وکلاء و سائلین کا رش لگ گیا تھالیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ دعویٰ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نہیں بلکہ ان کے ہم نام کے خلاف دائر ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mH2CYx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times