Tuesday, September 24, 2019

بڑھتا ڈالر، بڑھتی مہنگائی، عوام کا ہوگیا برُا حال

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہو گیاہے تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 156 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ہے اور 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 31 ہزار 751 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 155 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس وقت انڈیکس 31 ہزار 595 پوائنٹس پر آ گیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mM0YFe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times