
تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث وزیراعظم کے طیارے نے واپس نیویارک میں لینڈ کیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ سے روز ویلٹ ہوٹل پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طیارے سے واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم پہلی دستیاب کمرشل پرواز سے وطن واپس آئیں گے۔
مزید پڑھئے: وزیر اعظم بال بال بچ گئے، طیارے میں فنی خرابی کے باعث عمران خان نے کیا فیصلہ لیا؟ خبر نے تہلکہ مچا دیا
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ساڑھے 5 گھنٹے کی پرواز کے بعد ٹورنٹو سے واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
رات قیام کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mjZoKZ
0 comments: