Wednesday, September 11, 2019

کسی ملک کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ
وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے کسی ملک کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پوررے ملک میں ہرقیمت پر حکومتی عملداری قائم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرکے کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں اسی ہزاربے گناہ افراد نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q67xAz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times