
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتاہے تو اس کا براہ راست اثر عوام پر جاتا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے معمولی بہتری سامنے آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 973 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LUwJEX
0 comments: