Sunday, September 22, 2019

برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے دورۂ پاکستان کی تاریخ کا اعلان

شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن اکتوبر میں 4 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
برطانوی کنگسٹن پیلس نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن اکتوبر میں 4 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، شاہی جوڑا آغا خان سنٹر کی تقریب میں شرکت کرے گا۔

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AEGWQQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times