
نیویارک میں امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدام علاقائی امن اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں سینیٹرگراہم کے کردارکی تعریف کی۔
افغان مسئلے کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے اور پُرامیدہے کہ افغان امن عمل جلددوبارہ شروع ہوگا۔ سینیٹرگراہم نے افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل میں پاکستان کے تعاون کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تذویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کے حق میں ہے جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ij7ECF
0 comments: