Wednesday, September 25, 2019

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام کیلئے بھاری بھرکم رقم فراہم کرنے کا اعلان

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے پاکستان کوآئندہ برس احساس پروگرام پرعملدرآمد کے لئے بیس کروڑ ڈالر فراہم کرنے پراتفاق کیا ہے
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے پاکستان کوآئندہ برس احساس پروگرام پرعملدرآمد کے لئے بیس کروڑ ڈالر فراہم کرنے پراتفاق کیا ہے۔

دونوں فریقوں نے نیویارک میں ایک ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان، احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر اور بل گیٹس موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق یہ رقم غربت کے خاتمے کے134منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

مزید پڑھئے: پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ چینل شروع کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ پاکستان، ترکی اورملائیشیا نے اسلام مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور پر انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجوزہ چینل سے وہ غلط فہمیاں اور منفی تصورات دور کرنے میں مدد ملے گی جو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف اکٹھا کرتے ہیں اوراس اقدام سے ہمیں توہین رسالت کے معاملے پر آوازبلند کرنے اوراپنی کوششوں کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mS4BJz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times