Monday, September 16, 2019

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے: روس نے ایران کی حمایت کرتے ہوئے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن
سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں امریکا اور ایران کشیدگی سے متعلق روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے سے باہر کے ممالک سعودی آئل تنصیبات حملوں پر جلد بازی میں نتیجہ نہ نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں زیرِ بحث سخت جوابی رد عمل کی تجاویز ناقابل قبول ہیں لہٰذا خطے اور باہر کے ملک ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے۔

روسی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے تناظر میں غیرتعمیری اقدامات نقصان دہ ہوں گے۔

مزید پڑھئے: انقرہ میں لگی اہم بیٹھک، ٹرمپ کی نیندیں اُڑا گئی۔۔۔ اردگان نے امریکہ کو وارننگ دیدی

ترکی، ایران اور روس کا شام کی سالمیت قائم رکھنے پر اتفاق، تینوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کردیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3067dX4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times