
ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایک سوال پر سابق پاکستانی کوچ نے کہا کہ سرفراز احمد کے وزن میں کمی بیشی ہوتی رہتی لیکن وہ فٹنس کیلیے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں۔
پاکستانی کھانوں میں نان، روٹی اور تیل والی ڈشز ضرور ہوتی ہیں، کرکٹرز اپنا ہاتھ نہیں روک پاتے، صبح اور دوپہر کا کھانا اگر پی سی بی مینجمنٹ کی نگرانی میں ہو تب بھی رات کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا،پاکستانی بڑے مہمان نواز اور کرکٹرز کو بھی بڑا پیار کرتے ہیں، مرغن کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔
کئی بار میں کھلاڑیوں کو کہتا کہ کھانے کے مزے اڑاو¿ لیکن ٹریننگ کا ایک اضافی سیشن کرنا ہوگا، ان میں 25 فیصد کہتے کہ مشقت کرلیں گے،انھوں نے کہا کہ خوراک اور فٹنس سمیت مختلف معاملات میں یونس خان اور مصباح الحق دیگر کھلاڑیوں کیلیے ایک مثال تھے، شعیب ملک بھی فٹنس کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2m2sXAx
0 comments: