
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے…
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87900 روپے سے بڑھ کر88500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75360روپے سے بڑھ کر75874روپے ہوگئی۔
بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1050.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پر مستحکم رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mTjFGR
0 comments: