
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو مبارک باد پہلے ہی دے چکا ہوں کہ وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ ضرور کریں، اس کےساتھ کشمیر کا لفظ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نےجو آئین بنایا دنیا کی کوئی طاقت اسے بدل نہیں سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 136 دن دھرنا دیا، لاک ڈاؤن کوئی آسان کام نہیں، امیدہےکہ مولانا فضل الرحمان ایسا نہیں کریں گے۔
وزیر ریلوے کے مطابق کشمیر کی جدوجہد کی مکمل حمایت کریں گے، ان کو پیغام دینےجارہا ہوں کہ کشمیر کےساتھ جئیں گے،مریں گے اور لڑیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جبکہ ساری کشمیری قیادت جیلوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پاکستان کو ختم کرناہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پر اعتبارنہیں کیا جاسکتا تاہم چین کی دوستی پریقین ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LH7aIF
0 comments: