
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل،شیخ عمران کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید ریمانڈدے دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں، ملزم گرفتار پہلے کرتے ہیں کیس بعد میں بناتے ہیں،یہ تماشہ ہے دو افسران کو فون کر کے دھمکایا جا رہا ہے، وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریمانڈ جتنا مرضی لے لیں، بنانا ری پبلک بنائی ہوئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہو رہی ہے،شاہد خاقان عباسی نے 9 صفحات پر مشتمل بیان عدالت میں جمع کروا دیا۔جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کہا کہ اس بار ریمانڈ میں توسیع نہیں دوں گا،عدالت نے نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل،شیخ عمران کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2lQSP27
0 comments: