
اقتدار میں آنے کے بعد ہی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے اور حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کا عہد کیا تھا جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی بھی متعارف کروائی اور حکومتی نمائندوں کے کئی اخراجات بھی بند کیے جس سے عوام کے ٹیکس کے پیسے کو حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر صرف ہونے اور ضائع ہونے سے بچایا گیا ۔
عمران خان کی کفایت شعاری پر پاکستان کی عوام ان کی معترف ہے لیکن اب پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی اخبار بھی عمران خان کی کفایت شعاری کے معترف ہو گیا ہے جبکہ بھارتی حکمرانوں کو عمران خان سے سیکھنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی اخبار نے لکھا کہ '' عمران خان پر طنز کرنے کے بجائے بھارتی رہنماؤں کو ان کے کم لاگت کے امریکی دورے سے کچھ سیکھنا چاہئیے''۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں اپنے شو پیس ایونٹ سے اربوں روپے خرچ کئے اور تعریفیں سمیٹیں جبکہ عمران خان پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے جانے پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی کفایت شعاری کا مذاق میمیز بنا کر اڑایا گیا۔ لیکن اصل میں تو بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم سے سیکھنا چاہئیے۔
بھارتی اخبار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی تعریف حیران کُن ہے البتہ اس پر تاحال بھارت کے کسی حکمران نمائندے یا رہنما کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2kYu5oa
0 comments: