Wednesday, September 25, 2019

جادوئی حسینہ کی ہمت کی داستان ، کیا ہے اس کی جادوئی طاقت کا راز؟ ’فروزن 2‘ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی

فروزن 2 رواں سال 22 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم ’فروزن 2‘ کا ایک اور نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں فلم کے کرداروں کی نئی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

فروزن کی پہلی فلم 2013 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں دو بہنوں کی کہانی کو پیش کیا گیا تھا، ان میں سے ایک بہن ایلسا کے پاس برف کی جادوئی طاقت تھی جو گھر سے دور چلی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری بہن آنا اسے گھر واپس لانے کی جدوجہد کرتی ہے۔

 

 

فلم سے قبل ہی’فروزن ٹو‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ

فروزن ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ثابت ہوئی تھی اور اب اس کے سیکوئل کا بھی مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔ سیکوئل کے نئے ٹریلر میں ایلسا کی جادوئی طاقتوں کو پیش کیا گیا جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس نئی فلم میں ایلسا جان جائے گی کہ اس کے پاس یہ طاقت آئی کہاں سے۔ اس نئی فلم میں بھی آنا اور ایلسا اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کے لیے کوشاں دکھائی دیتی ہیں۔

ایلسا کی جادوئی طاقتوں پر مبنی نئی 'فروزن'

 فروزن ٹو کی ہدایات جینیفر لی اور کرس بک نے دی ہیں، جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات بھی دی تھیں۔ فلم رواں سال 22 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mYtXph

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times