Thursday, September 26, 2019

وزیر اعظم عمران خان کا آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب

وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ پیش کریں گے اور اقوام عالم کے ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل بھی جنرل اسمبلی کی سائڈ لائن ملاقاتوں اور مختلف تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران بھی وزیر اعظم عمران خان نے بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مغرب میں اسلامو فوبیا کے اسباب اور تدارک کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے بارے میں بھی اپنی آواز بلند کریں گے۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے رجب طیب اردگان اور مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر انگریزی بان کا ٹی وی چینل بنانے کا اعلان کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nI7AVB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times