
حکومت نے فوجداری کیسز میں سزائے موت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ بیرون ملک مفرور ملزمان کو پاکستان لانے کےلئے سزائے موت ختم کرنے کی تجویزدی گئی۔
وفاقی حکومت نے تعزیرات پاکستان ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا،قومی اسمبلی میں آرڈیننس پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی داخلہ جائزہ لے گی،آرڈیننس کے مطابق پاکستان لائے گئے ملزم کے خلاف ثبوت ملے بھی تو عدالت کوئی اور سزا دے سکے گی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سزائے موت کے خوف سے حوالے نہیں کرتے،سزائے موت کے خاتمے پر بحث جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2I6TZi6
0 comments: