
احتساب عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اورمسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کورہا کردیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں کی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانتیں منظور کیں۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے رہائی کی روبکار جاری کی۔
ذرائع کے مطابق سبطین خان کی جانب سے عدالت میں پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔
دوسری جانب لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار حافظ نعمان کی رہائی کی روبکار احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے جاری کردی۔حافظ نعمان نے پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2m1KYyV
0 comments: