
وزیراعظم عمران خان کے دورہ اقوام متحدہ میں آج کی مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس کےافتتاح میں شرکت کریں گے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان مصر اور ایتھوپیا کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرآرڈن سے ملاقات ہوگی۔
یواین سیکریٹری جنرل کی جانب سے ظہرانے میں وزیراعظم شریک ہوں گے، وزیراعظم او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ عمران خان امریکی صدرکی جانب سے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔
گذشتہ روز نیویارک میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، عمران سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات ہوئی، جس میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ زیربحث آیا، عمران خان نے کشمیر پر تحفظات سے آگاہ کیا، کشمیر پر کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی، دو طرفہ معاملات ، ایران سے تناؤ اور افغان امن عمل پر بھی غور کیاگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا تھا دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہوں۔
عمران خان اور ترک صدررجب طیب اردوان کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطےکی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پرگفتگو کی گئی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2l3Gibr
0 comments: