Sunday, September 22, 2019

ملک بھرمیں 10 ہزارڈینگی مریضوں کی تصدیق، مزید اضافے کا خدشہ بھی ہے

معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفر مرزا
معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھرمیں 10 ہزارڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈآکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پنجاب میں 2363، سندھ 2258، کے پی 1514، بلوچستان میں 1752 مریض ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کی صورت حال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، ڈینگی کے پھیلنے کی وجوہات کو جانے کی کوشش کریں گے۔

ڈآکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جاتی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈینگی سے متعلق معلومات کے لیے ہاٹ لائن مختص کردی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QmARD0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times