
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ مولانا طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے قانون سازی کر رہا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بم گرائے جا رہے ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج کی تعداد بڑھادی ہے۔ کلسٹر بموں کے استعمال پر امن پسند ممالک خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے 9 اگست کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور دیگر اختلافات اپنی جگہ لیکن پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی کی صبح تک ساتھ رہے گی۔۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں او آئی سی کا کردار اہم ہے۔ سعودی عرب اور ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/338byqF
0 comments: