
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لیے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مال مفت دل بےرحم کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔
لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ان کے پاس اپنی بےگناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لئے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔"مال مفت دل بےرحم"کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 31
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔
تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 31, 2019
اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپشن میں سزا یافتہ اوت منشیات فروشی پر گرفتار افراد سیاسی قیدی نہیں، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں۔ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ شہباز صاحب، شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OpWktJ
0 comments: