
پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران بھارتی شائقین نے منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی اور افغان شائقین کو لڑانے کی کوشش کی اور یہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم کے دوران جہاز کی مدد سے متنازعہ بینز لہرایا گیا تاکہ شائقین کو مزید مشتعل کیا جاسکے،اس ساری صورتحال پر آئی سی سی کی جانب سے کوئی بڑا اقدام نہیں اٹھایا گیا تھا تاہم یارکشائر پولیس تحقیقات میں مصروف ہے، اس میں جو بھی شخص ملوث پایا گیا اسے رواں میگا ایونٹ کے باقی کسی بھی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ اس میچ کے موقع پر چند واقعات رونما ہوئے تھے، ہم تناؤ کے امکانات سے پہلے ہی آگاہ تھے، اس کے باوجود ایک چھوٹے سے گروپ نے گڑبڑ کرنا چاہی اور وہ اسی مقصد کیلیے ہی وہاں پر آیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J1LAx0
0 comments: