Tuesday, July 2, 2019

رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے حقیقت سے پردہ اٹھایا۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ
منشیات کے الزام میں گرفتارہونیوالے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کرادی گئی اس موقع پر انکی اہلیہ نبیلہ ثنا اپنے شوہر کو اداویات دیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں نبیلہ ثناءاللہ کا کہنا تھا رانا ثنا اللہ سے کونسی ایسی چیز برآمد ہوئی ہے جسے گزشتہ دس ماہ سے ڈھونڈا جا رہا ہے، فیصل آباد میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کی۔

لاہور میں اے این ایف کے ریجنل آفس کے سامنے نبیلہ ثنا نے کہا رانا ثنا اللہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا تھا ،میں یہاں ان کی ادویات لے کر آئی ہوں کیونکہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار ہیں اور یہ ادویات ان تک پہنچانا ضروری ہیں مگر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،صرف چند منٹ کیلئے ان سے ملنے دیا جائے تاکہ انہیں ادویات پہنچا کر ان کی خیریت دریافت کرلوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J2ZwH6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times