
بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا اور چیف ونود رائے نے کہاکہ یہ کہانیاں میڈیا کی تخلیق کردہ ہیں جسے سوشل میڈیا پر زیادہ ہوا دی گئی، مگر میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
یادرہے کہ ورلڈ کپ سے بلیو شرٹس کے باہر ہونے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ بھارتی ٹیم میں دو دھڑے بن چکے ہیں اور روہت اور کوہلی کے الگ الگ گروپ ہیں، اختلافات کی وجہ سے ٹیم اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی تاہم بعد میں کوہلی نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں کوئی سچائی نہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے ، کوئی کسی کو کچھ بھی کہہ سکتا ہے لیکن اب بالآخر بھارتی بورڈ کو بھی موقف دینا پڑا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ylJSjP
0 comments: