سافٹ ڈرنکس کا استعمال صحت کیلئے بے حد نقصاندہ ہے جن میں سب سے عام موٹاپا اور ذیابیطس ہے، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کے دیر سے ظاہر ہونے والے بیماریوں کی بھی طویل فہرست ہے جس میں دانتوں اور ہڈیوں کو نقصان، جلدی امراض، امراض قلب، ڈپریشن، مرگی، متلی، دست، نظر کی کمزوری اور جلد پر خارش شامل ہیں۔
متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں متعدد اقسام کے کینسر اور سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے درمیان مضبوط تعلق کو دیکھا گیا، تحقیق کے مطابق ہفتے میں صرف دو سافٹ ڈرنکس ہی انسولین کی سطح بڑھا دیتے ہیں جس سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح روزانہ سافٹ ڈرنک کا استعمال سے مردوں میں مثانے کے کینسر لاحق ہو سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال کرنے خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکان میں اضافہ کردیتا ہے۔
6 اقسام کے کینسرسافٹ ڈرنک میں شامل اجزا کے باعث بن سکتے ہیں، اور اس کے باعث ہونے والے کینسر میں پیٹ اور مثانے کا کینسر سب سے عام ہے۔
ماہرین کے مطابق اس زہر کو اپنی غذا سے کوسوں دور رکھنا چاہیئے اور اس کی جگہ پانی، تازہ پھلوں کا جوس اور شیکس استعمال کرنا چاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XZHOss
0 comments: