ذرائع کے مطابق ملاقات میں 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ میں ہوگی، دونوں رہنما چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بھی شریک ہو گی، مہنگائی، بے روزگاری، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، معیشت کے منجمد ہونے، صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں رک جانے کے امور پر غور ہو گا۔
اسی طرح چئیرمین سینٹ کے عہدے پر میر حاصل بزنجو کی کامیابی کے امور پر بھی مشاورت ہو گی اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملتان سے لاہور پہنچے جہاں وہ اپنی جماعت کے ذمہ داران سے ملیں گے جبکہ تین بجے وہ جامعہ اشرفیہ جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XRhOnW
0 comments: