واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمدردی، انصاف، قانون کی بالادستی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی نگہداشت ریاست مدینہ کے اصول تھے۔
عمران خان نے کہاکہ نیاپاکستان میں ہر ایک جوابدہ ہے اور امیر اور غریب کے لئے دو الگ قوانین نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہاکہ ہرایک کے لئے میرٹ اور مساوات ہمارا نیاپاکستان کا ویژن ہے جبکہ ہرشہری کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اس بات کااعادہ کیاکہ لوٹ مار کرنے والوں کو این آراونہیں دیاجائے گا۔
انہوں نے بلیک میلنگ یاکسی دبائو میں آئے بغیر احتساب کے عمل کوآگے بڑھانے کاعزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کے مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدے طے پاگئے ہیں جن کے تحت بیرون ملک سے لوٹی گئی قومی دولت واپس لائی جائے گی۔
عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ہرشخص کومساوی مواقع مل سکیں، انہوں نے کہاکہ مدارس کے طلباء کو بھی قومی دھارے میں لایاجائے گا۔
پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کاخواہاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کیاہے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی اضلاع میں پُرامن انتخابات کاانعقاد ترقی اور خوشحالی کاآغاز ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی استحکام کے لئے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام کے خواب کے ساتھ آج ہم امریکہ میں موجود ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ نیا پاکستان کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان چین پاکستان راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لئے دنیاکاخیرمقدم کرتا ہے اور یہ سرکاری اور کاروبارکے لئے کھلی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32GmHim
0 comments: