Sunday, July 21, 2019

نیا پاکستان صرف ہم بناسکتے ہیں کوئی اور نہیں بناسکتا: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن اور خوش حالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، جھک کر نہیں بلکہ سراٹھا کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے امریکا آئے ہیں۔

کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صرف ہم بناسکتے ہیں کوئی اور نہیں بناسکتا، پرامن اور خوش حال پاکستان کا خواب لے کر امریکا آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستانیوں نے ثابت کردیا وہ زندہ دل ہیں، آپ کے ولولے کو دیکھ کر بہت لوگ خوش ہیں، کچھ پریشان بھی ہیں، ہم ہاتھ میں کشکول لے کر امریکا نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات پاکستان کی برآمدات کے برابر ہیں، ایک آپ کی محبت ہے ایک وہ طبقہ ہے جو منی لانڈرنگ کرکے پیسہ بیرون ملک بھیجتا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اووسیزپاکستانی نہ ہوتے تو تحریک انصاف کی بنیاد نہ ہوتی، اووسیز پاکستانی لٹیروں اور مافیا سے نجات چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تقریبات سفارت خانوں اور ہوٹلوں میں ہوتی رہیں، پہلا وزیراعظم ہے جو کمرشل پرواز سے آیا ہے، پہلا وزیراعظم ہے جو فائیو اسٹار ہوٹل نہیں بلکہ پاکستان ہاؤس میں رکا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MbatrY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times